۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ/ صدر کل ہند مجلس علماء وذاکرین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے سانحہ کرمان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کل ہند مجلس علماء وذاکرین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے سانحہ کرمان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون شہر

کرمان جمہوری اسلامی ایران میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کی خبر موصول ہوتے ہی ہر جگہ سوگ کی لہر دوڑ گئی ہم اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ خدا وند متعال ظالمین کو نیست و نابود کرے، دشمن جان لے کہ اس حملے سے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ اس سے مقاومت کو مزید طاقت ملے گی کیوں ہمیں ظلم سےمقابلہ کاہنر کربلا والوں سے ملاہے۔ دشمن جان لے کہ وہ ہمیشہ اپنے مقصد میں ناکام ہوا ہےاور ہوتا رہےگا، یہ دھماکہ ہمیں مضمحل وکمزور نہیں بناسکتا اورنہ ہی ہمیں اپنے عزم وارادے سےپیچھے ہٹاسکتاہے یہ دھماکہ دشمن کی بوکھلاہٹ کی کھلی علامت ہے، اس قسم کی پست حرکتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام و انقلاب کے دشمنوں پر شہید قاسم سلیمانی کا خوف اب بھی باقی ہےخداوندعالم اس دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء کوشہداء کربلاکے ساتھ محشورفرمائے اورزخمیوں کوشفائے کامل وعاجل مرحمت فرمائے۔اس عظیم مصیبت پر ہم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ مراجع عظام خصوصا رہبر معظم آیةاللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظه الله .خانوادہ شہداءاورتمام ملت ایران کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .